لاہور رائیونڈ میں ماں کے موبائل نہ دینے پر بچے نے خود کشی کر لی

بچے  نے خود کشی

نیوز ٹوڈے :  پنجاب کے شہر لاہور میں موبائل فون نہ ملنے پر 12 سال کے بچے نے خود کشی کر لی - لاہور پولیس کے مطابق (رائیونڈ کی مشن کالونی) کے ایک بچے نے اپنی ماں سے موبائل پر گیم کھیلنے کیلیے موبائل مانگا - لیکن ماں نے موبائل فون نہیں دیا اور بچے کو گھر میں چھوڑ کر پڑوسیوں کے ہاں گھومنے چلی گئی -

بچے کا نام "ایان) اور اس کی عمر 12 سال تھی - کچھ دیر بعد جب ماں واپس گھر آئی تو ایان کی لاش چھت کے ساتھ لگے پنکھے کے ساتھ لٹکی ملی - پولیس کے مطابق جاۓ وقوعہ سے ثبوت اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+