سائیوال: 100 سے زائد دکانوں میں آگ لگ گئی

ساہیوال

نیوزٹوڈے: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں آگ لگنے سے 100 سے زائد دکانوں جل گئی جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال کے علاقے کمیر میں دکانوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے فوری طور پر آس پاس کی سو سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ چند گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم سو سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+