ملک میں ایک ہی روز عید الفطر

عیدالفطر

نیوزٹوڈے :  چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد ملک میں ایک ہی روز عید الفطر کے لیے متحرک ہو گئے۔  انہوں نے کہا کہ رمضان مبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا ہے ، انشاءاللہ چاند کی شہادت کے مطابق  عید بھی ایک ہی روز منائی جائے گی۔ مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علما کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارا گھرانہ پچاس سال سے دین کی خدمت کر رہا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے چاند کے نظر آنے کے امکانات 9 اپریل کو ظاہر کیے گئے ہیں ۔ چاند کی پیدائش 18 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی اور نو اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔  اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+