چائے کا حیرت انگیز فائدہ!

چائے کے فوائد

نیوزٹوڈے:چائے پانی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے، اگر آپ چائے نہیں پیتے تو اس کے فوائد جان لیں ، تو شاید آپ بھی چائے پینا شروع کردیں۔ چائے کے بارے میں جہاں بہت سی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں جو اس کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بتاتی ہیں، وہیں ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چائے پینے سے انسان کی عمر بڑھ جاتی ہے۔

روزانہ دو یا اس سے زیادہ کپ چائے پینے سے ان لوگوں کی نسبت عمر بڑھ جاتی ہے جو چائے بالکل نہیں پیتے۔ محققین نے موت کی مخصوص وجوہات پر نظر ڈالی تو یہ بات سامنے آئی کہ چائے پینے والوں میں فالج، کورونری اور دل کے امراض کی شرح چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+