زہر دینے کا معاملہ، بشری بی بی کے معالج کا اہم بیان
- 05, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: بشری بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ ابھی کوئی شواہد نہیں ملے کہ بشری بی بی کو زہر دیا گیا ہو۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران، ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے، دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا ، بشری بی بی کی طعبیت ابھی بہتر ہے، اگر ماضی میں کچھ ہوا تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال کے چار سینیر ڈاکٹرز نے آج بشری بی بی کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا، طبی معائنے میں زہر دینے یا ہارپک کے قطرے کھانے میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے
تبصرے