عید الفطر کی سرکاری چھٹیوں پر انگلیاں اٹھ گئیں، حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

سرکاری ملازمین

نیوزٹوڈے:  سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کر دہ عیدالفطر کی تعطیلات پر حکومت تحفظات ظاہر کر دیئے ہیں. سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات اور موسمیات کے مطابق عیدالفطر دس اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ اگر سرکاری تعطیلات دس اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آبائی علاقوں کو کب جائیں گے؟

عام شہریوں نے بھی کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے ، انہوں نے اپیل کی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے۔  نوٹس کے مطابق، ملک میں ہگتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں دس سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔ ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات دی گئی ہیں۔ تیرہ اپریل بروز ہفتہ ہے اور اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے ملازمین کو پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔ 


 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+