لکی مروت میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ، ڈی ایس پی ( گل محمد خان ) شہید

نیوز ٹوڈے : لکی مروت میں دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت دو اہلکار شہید ہو گۓ ـ پولیس رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں ( منچیولا چوک) کے نزدیک  گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ( گل محمد خان ) شہید ہو گۓ جبکہ ان کے ساتھ موجود پولیس کے جوانوں میں سے ایک شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا ـ

زخمی ہونے والے پولیس کے جوان کولکی مروت کے (نورنگ ہسپتال) میں پہنچا دیا گیا ـ پولیس حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعہ کے فوری بعد پولیس کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی ـ اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+