ٹوبہ ٹیک سنگھ ماں نے 5 بچوں سمیت زہر کھا لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ

نیوز ٹوڈے: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میاں بیوی کے جھگڑے میں بیوی نے اپنے پانچ بچوں کو زہر دے دیا اور خود بھی زہر کھا لیا ـ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک دیہاتی علاقہ میں ایک عورت کا  کسی بات پر اپنے خاوند سے جھگڑا ہو گیا ـ جس کی وجہ سے اس عورت نے غصہ میں آ کر اپنے 5 بچوں کو زہر دے دیا اور خود بھی زہر لے لیا ـ

پولیس کے مطابق پولیس نے واقعہ کی خبر ملتے ہی فوری طور پر بچوں اوران کی ماں کو ہسپتال پہنچا دیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی 4 بچے جان کی بازی ہار گۓ اور ایک بچہ اور ماں ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ـ جہاں پر ہسپتال کا عملہ انہیں بچانے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+