عمران خان اگلے ہفتے رہا ہو جائیں گے ، لطیف کھوسہ
- 06, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں بری ہو گئے ہیں، سائفر کیس میں اگلے ہفتے بری ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جج کو ایمبولینس میں لاکر سزائیں سنوائی گئیں، سائفر کیس کدھر ہے، سائفر کیس عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعہ میں پی ٹی آئی کا ہاتھ نہیں ، اُس وقت بانی پی ٹی آئی تحویل میں تھے، کیسے حملہ کر دیا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ باجوہ نے ایکسٹینشن مانگی، نواز شریف نے دی، لندن میں طے ہوا کہ پی ٹی آئی کو ہٹائیں گے۔
تبصرے