شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دو دہشتگرد ہلاک

          نیوز ٹوڈے : وزیرستان میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں دو دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گۓ  ۔ (آئی ۔ ایس ۔ پی ۔ آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چھاپہ  مارا تو آگے سے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی  ، جس پر سیکیورٹی کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہو گۓ ـ

       سیکیورٹی فورسز کی  فائرنگ سے مارے گۓ دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ـ آئی ایس پی آر کےمطابق ہماری فوج پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ہر وقت تیار بیٹھی ہے ـ علاقے کو مزید دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+