بلوچستان (نوشکی) میں تفتان جانے والی بس میں سوار 9 افراد قتل
- 15, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : بلوچستان کے علاقہ (نوشکی) میں کوئٹہ سے ایران جانے والی بس میں سوار 9 افراد کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ـ بس میں سوار ایک "سجاد احمد" نامی شخص نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ ہم کوئٹہ سے ایران جانے والی بس میں 15مرد اور 4 عورتیں کوئٹہ سے سوار ہوۓ - اس بس میں کل 70 مسافر سوار تھے ـ نوشکی کے نزدیک کچھ لوگ جنہوں نے اپنے چہرے نقاب میں چھپا رکھے تھے - ان نقاب پوش لوگوں نے بس کو روکا اور بس میں سوار ہو کر 9 لوگوں کو بس سے اتار لیا ـ اور ڈرائیور کو کہا کہ بس آگے لے جاؤ -
ڈرائیور بس کو نوشکی تھانہ لے گیا - سجاد احمد کے مطابق وہ لوگ ابھی تک نوشکی تھانہ میں موجود ہیں جبکہ بس میں سوار مقامی افراد اپنے گھروں کو چلے گۓ ہیں - بس سے اتارے گۓ 9 مسافروں کی لاشیں نوشکی کے پہاڑوں سے ایک پل کے نیچے سے ملی ہیں - ان کو جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ـ اس حادثہ میں قتل ہونے ولے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین سے ہے -مقتولین کی لاشیں کوئٹہ کے سول ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچا دی گئی ہیں ـ جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی جائیں گی -
تبصرے