چکوال میں شو ہر نے بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو قتل کر دیا

چکوال

     نیوز ٹوڈے : پنجاب کے علاقہ (چکوال)  میں شوہر نے بیوی کو کیا قتل ، کہ بیٹی کیوں پیدا کی ـ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کو آلہ قتل (چھری) سمیت گرفتار کر لیا - قتل ہونے والی لڑکی کے والد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ، اس کی بیٹی کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی ا-ور ڈیڑھ ماہ پہلے ان کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی تھی ، جس پر ان کا داماد ناراض تھا ـ والد کے مطابق داماد کو اس بارے میں کئی مرتبہ سمجھایا بھی کہ یہ تو اللٰہ ک-کام ہیں ـ لڑکی کے والد نے بتایا کہ قتل  ہونے سے کچھ وقت پہلے رات کو بیٹی نے فون کیا کہ اس کا شوہر اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+