آصفہ بھٹو آج حلف اٹھائیں گی

قومی اسمبلی

نیوزٹوڈے:  قومی اسمبلی کا اجلاس آج متوقع ہے، قومی اسمبلی سیکٹریٹ نے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ آج کے اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کریں گے ، اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری پہلی بار بطور رکن قومی قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گی۔  اس کے علاوہ صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے ، مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکلز 54  (1) اور 56 (3)  کے تحت دی۔ 


 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+