شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے ، عمر ایوب

شریف خاندان

نیوزٹوڈے: قومی اسمبلی میں قائد حذبِ اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو شعور دیا ، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے ، یہ حکومتیں ختم ہو جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ان کی جماعت آئین کی بالادستی چاہتی ہے ، یہ پرانا پاکستان نہیں ، لوگ بیدار ہو چکے ہیں۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ چمن جلسوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھنڈے نہیں لہرانے دیے گئے ، کارکنوں کو زدو کوب کیا گیا، رکاوٹوں کے باوجود جلسے کامیاب ہوئے ، ہمارے اتحاد میں شامل جماعتیں پورے ملک میں جلسے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے، سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے ، سویلین کے لیے سویلین عدالتیں ہونی چاہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+