بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
- 15, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: محکمہ موسمیات نے آئندہ پورا ہفتہ بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں بلوچستان ، پنجاب ، کشمیر ، کے پی اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 19 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ منگل، بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مقسم خشک جبکہ خیبر ، بلاچستان ، اسلام آباد ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 19 اپریل کے روز بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی جارہی ہے۔
تبصرے