اسرائیل کو ایرانی میزائل اور ڈرونز مار گرانا مہنگا پڑگیا، 1 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہوگئے

اسرائیل

نیوزٹوڈے:  اسرائیل کو گزشتہ شب ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرونز مار گرانا بہت مہنگا پڑ گیا۔  اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے اسرائیل کو ایک ارب 35 کروڑ ڈالر یعنی تین کھرب 74 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ کے اخراجات کا نقصان اٹھانا پڑا۔ 

میڈیا کے مطابق ، میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے ، جبکہ حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی کل اخراجات میں شامل ہے۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+