پاکستان میں حملوں میں کون ملوث؟ وزیر داخلہ نے بتا دیا
- 15, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم ہو رہے ہیں سات۵ھ ساتھ مجرم بھی پکڑے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی بھی صورت کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ مزید انہوں نے کہا کہ کسی پر کیچڑ اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، بہاولنگر واقعہ کو بڑا مسئلہ بنانے کی ضرورت نہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ دشتگردی کے واقعات میں ملوث ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہیں ، پاکستان کو افغانستان سے ہونے والے دہشتگردی پر تحفظات ہیں، افغانستان سے اس حوالے سے مسلسل بات کررہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے کچھ واقعات میں بھارت ملوث ہے
تبصرے