مقبوضہ کشمیر ، مسجد کیلئے بیوہ کا عطیہ کردہ انڈہ ساڑھے 7 لاکھ روپے میں نیلام

انڈہ

نیوزٹوڈے:  مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی تعمیر کے لیے غریب بیوہ کی جانب سے عطیہ کیا جانے والا چے روپے کا انڈا سوا دو لاکھ بھارت روپے (ساڑھے سات لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گیا۔  سوپور کے گاؤٔں میں مسجد کی تعمیر کے لیے لوگوں نے اپنی نقدی ، مرغیاں ، چاول اور دیگر اشیاء عطیہ کیں۔ ایک خاتون نے ایک انڈہ عطیہ کیا جس کی پہلی بولی دس ہزار روپے کی لگی اور بعد میں سوا دو لاکھ تک جا پہنچی۔  انڈے خریدنے والے کشمیری تاجر کا کہنا ہے کہ خالص اور نیک جزبات کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ، اس لیےیہ انڈہ ان کے گھر میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+