عمرہ ویزا پر آنیوالے ملازمت تلاش نہ کریں، سعودی عرب کی وارننگ

سعودی عرب

نیوزٹوڈے: سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے مملکت میں ملازمتیں تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے عمرہ ویزوں پر مملکت آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزوں کی معیاد ختم ہونے سے قبل اپنے ملک واپس آجائیں۔ سعودی وزارت حج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے افراد معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش نہ کریں۔

وزارت حج نے کہا کہ عمرہ ویزے پر آنے والے اپنی سرگرمیاں عمرہ کے علاوہ مقدس مقامات کی زیارت تک محدود رکھیں۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+