اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار داؤد کم کا بڑا اعلان

جنوبی کوریا

نیوزٹوڈے: جنوبی کوریا کے معروف گلوکار داود کم جنہوں نے پانچ سال اسلام قبول کیا تھا ، انہوں نے کوریا کے شہر انچیون میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔  انہوں نے انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی ہوئی زمین کے کاغذات اور زمین کی کچھ تصاویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آپ لوگوں کی مدد سے میں نے مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی۔ 

مزید انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ دن آگیا ہے اور اس جگہ پر جلد مسجد بن جائے گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہاں کورین عوام کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ اور اسلامی پوڈکاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ 

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+