سیہون انڈس ہائی وے پر مسافر بس حادثہ ، 6 افراد ہلاک 20 زخمی

مسافر بس حادثہ

نیوز ٹوڈے :  صوبہ سندھ کے علاقہ (سیہون) میں مسافر بس کے تیل کے ٹینکر کے ساتھ ٹکرانے سے 6 افراد جاں بحق ، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گۓ - تفصیلات کے مطابق سیہون کے نزدیک انڈس ہائی وے پر ایک مسافر بس تیل کے ٹینکر کے ساتھ ٹکراتی ہوئی چھوٹے ٹرک کے ساتھ جا ٹکرائی - جس سے بس میں سوار مسافروں میں سے 6 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہو گۓ -

جاۓ حادثہ پر موجود ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ٹرک کے ساتھ ٹکراتے ہی بس الٹ گئی تھی - زخمی مسافروں میں سے زیادہ تر کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے مزید لوگوں کے جاں بحق ہونے کا خطرہ ہے - ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر تمام زخمیوں کو جاۓ حادثہ کے نزدیکی شہروں "مانجھند ، سیہون اور جامشورو" کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+