گھوٹکی میں باپ کی فائرنگ سے ایک بیٹی جاں بحق دوسری زخمی

موقع واردات

نیوز ٹوڈے :  (گھوٹکی) سگے باپ نے فائرنگ کرکے ایک بیٹی کو ہلاک اور دوسری کو زخمی کر دیا - گھوٹکی پولیس رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے ایک دیہات (گلزار کورائی) میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا - گاؤں گلزار کورائی کے ایک شخص نے اپنی تین بیٹیوں کو فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی جس سے ایک بیٹی فاائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی - فائرنگ کرنے کے بعد مجرم موقع واردات سے غائب ہو گیا -

پولیس کے مطابق یہ شخص پہلے بھی اپنی ایک بیٹی کے قتل کے جرم میں سزا کاٹ کر ابھی رہا ہو کر جیل سے باہر آیا تھا - پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلیے مختلف جگہوں پو چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ہی ملزم کی گرفتاری عمل میں آ جاۓ گی - پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+