کراچی (ملیر) میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، ایک ڈاکو بھی ہلاک

خاتون جاں بحق

نیوز ٹوڈے :  کراچی کے علاقے (ملیر) میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس پر موقع پر موجود شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو کو بھی ہلا کردیا - پولیس کےمطابق ملیر کی (جعفر طیار سوسائٹی) میں چار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ، لوگوں نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا تو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موقع پر موجود ایک خاتون اور ایک بزرگ زخمی ہو گۓ - زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن خاتون راستے میں ہی جاں بحق ہو گئیں -

جاۓ واردات پر موجود ایک آدمی نے بھی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا - اور اس کے باقی تینوں ساتھی بھاگ گۓ - پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی عورت کا نام "شاہدہ" تھا اور وہ ایک مقامی سکول میں آیا کا کام کرتی تھی ـ واردات کے وقت وہ خاتون وہاں سے گز ر رہی تھی کہ گولی کا نشانہ بن گئی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+