باجوڑ پیپلز پارٹی رہنما اخوند زادہ کی گاڑٰی کے قریب بم دھماکہ
- 18, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : اکیس اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے رکن (اخوند زادہ چٹان) کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا- پولیس کے مطابق اس واقعہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخوند زادہ محفوظ رہے ، البتہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ـ ڈی ایس پی "بخت منیر" کے مطابق یہ حملہ سڑک کے کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کرکے کیا گیا - پیپلز پارٹی کے رہنما کی گاڑی جوں ہی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل میں نصب مواد پھٹ گیا -
پولیس کا کہنا ہے کہ اخوند زادہ ایک جلسے میں شرکت کرکے واپس آ رہے تھے - باجوڑ کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 میں 21 اپریل کو انتخابات ہو رہے ہیں - اس سے پہلے ان دونوں سیٹوں پر الیکشن لڑنے والے امیدوارریحان زیب خان کو31 جنوری کو قتل کر دیا گیا تھا - جس کی وجہ سے ان سیٹوں پر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کینسل کر دیے گۓ تھے -
تبصرے