اسکول سے رہ جانے والے بچوں کو 4 سال میں آٹھویں تک تعلیم دی جائے گی
- 18, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: صوبہ سندھ میں اب اسکول جانے سے محروم بچوں کو 4 سال میں آٹھویں جماعت تک تعلیم دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نان فارمل ایجوکیشن سسٹم کے تحت اسکول سے باہر بچوں کو کم مدت میں تعلیم مکمل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم و معدنیات سندھ سردار علی شاہ نے ایک اجلاس میں بتایا کہ غیر رسمی تعلیمی طریقہ کار کے تحت اسکول سے باہر رہنے والا بچہ 4 سال میں قلیل مدت میں آٹھویں جماعت تک تعلیم مکمل کر سکے گا۔ اس طریقہ کار کی مدد سے اگلے چار سالوں میں سندھ میں 20 لاکھ سے زائد لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
تبصرے