خیبرپختونخوا، بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کافیصلہ
- 19, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: خیبر پختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی پالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی کے مشیر مزمل اسلم اور کیپرا کی ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کو پہلے مرحلے میں کیٹیگرائز کیا جائے گا۔ ترجمان کیپرا کا کہنا ہے شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو کاروبار کے حجم کے بنیاد پر اے بی سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور شادی پالز سے فلس ٹیکس ماہانہ بنیادوں پر وصول کیا جائے گا۔
تبصرے