پاکستانی ائیرپورٹس میں ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی

ترکیہ

نیوزٹوڈے: ترکی نے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بات سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔ میٹنگ کے دوران سی اے اے کے سینئر حکام پر مشتمل ایک ٹیم نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ دی۔

آئی ایم ایف حکام پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں. ذرائع کے مطابق ترکی نے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سی اے اے ٹیم آج اسلام آباد میں ترک وفد کو ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دے گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سی اے اے نے جمعہ کو ترک وفد سے ملاقات سے قبل تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+