یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
- 19, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج ختم ہو گیا جس کے بعد وزیر اعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیوز ٹوڈے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی ، آٹا ، گھر ، دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا تین ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109 روپے فی کلو ہو گی۔
دس کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیات ہو گا، بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی 393 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، دالوں اور چالوں پر فی کلو 25روپے سبسڈی ملے گی۔
تبصرے