پاکستان میں ہوا لاکھوں لوگوں کی جان لینے لگی

پاکستان

نیوزٹوڈے: پاکستان میں ہر سال کم از کم 128 ہزار افراد فضائی آلودگی سے ہونے والی مختلف بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ ہم نہیں بلکہ عالمی ادارہ صحت کہہ رہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں سے ایک ہے اور اس کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور کو فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر قرار دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث پاکستانیوں کی اوسط عمر کم از کم سات سال تک کم ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کا شمار آلودہ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+