گورنر سندھ کا بے روزگار افراد کیلئے بڑا اعلان
- 22, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ گورنر سندھ نے کراچی کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے ’گورنر سندھ ایمپلائمنٹ اسکیم‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق شہر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بے روزگار نوجوان اپنی تجاویز اور آئیڈیاز لائیں، ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ قبل ازیں گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے خاندان کی طرح پاکستان میں بھی شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں۔
تبصرے