ضمنی انتخابات،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو بڑاسرپرائز
- 22, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔
پنجاب:
پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 12 میں سے 9 حلقوں میں کامیابی حاصل کی، ایک نشست آئی پی پی، ایک نشست ق لیگ اور ایک نشست پیپلز پارٹی نے حاصل کی۔
پی پی 22 چکوال
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے فلک شیر اعوان 55583 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سنی اتحاد کونسل کے نثار احمد 47928 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 32 گجرات
پی پی 32 گجرات میں بڑی نشست جیتی جہاں سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری موسیٰ الٰہی 71 ہزار 357 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 36 وزیر آباد 2
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ 74779 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ سنی اتحاد کونسل کے محمد فیاض چٹھہ 58682 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 54 نارووال
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چوہدری 60 ہزار 351 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، سنی یونین کونسل کے اویس قاسم 46 ہزار 666 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 93 بھکر
غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان 44 ہزار 882 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار محمد افضل خان 39 ہزار 144 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 139 شیخوپورہ
مسلم لیگ ن کے رانا افضل حسین 46585 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، سنی اتحاد کونسل کے چوہدری اعجاز بھٹی 29833 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی پی 266
پی پی 266 سے پی پی کے امیدوار ممتاز چانگ 47181 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار 34552 ووٹ لے کر ہار گئے۔
پی پی 290 ڈیرہ غازی خان
غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے علی احمد لغاری 62 ہزار 484 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سنی یونین کونسل کے محی الدین کھوسہ 23 ہزار 670 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
تبصرے