بشریٰ بی بی کی طبیعت اچانک خراب، بنی گالا میں طبی معائنہ

بشریٰ بی بی کا  معائنہ

نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم بنی گالہ پہنچی اور ان کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے تیزابیت اور سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر بشریٰ لیاقت، ڈاکٹر حرا، ماہر امراض قلب ڈاکٹر سدرہ نے بنی گالہ پہنچ کر بشریٰ بی بی کا  معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو خوراک اور طرز زندگی میں تبدیلی کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بھی بشریٰ بی بی کو معدے کی تشخیص کے لیے تجویز کیا ہے۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ شب معراج پر میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3 قطرے شامل کیے گئے تھے۔

بشریٰ بی بی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جیل میں کسی نے بتایا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا جاتا ہے، میں اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔

بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی 2 ماہ قبل کھانا کھانے کے بعد طبیعت بگڑ گئی تھی، انہیں کھانے، نگلنے اور ہضم کرنے میں دشواری ہوتی تھی، بشریٰ بی بی کو کھانے میں مرچیں ہونے کی فکر تھی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان کی صحت کی جانچ کی جائے، صحت کے مسائل کی تصدیق کے لیے معدے کا معائنہ کرایا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+