اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو شاہراہ کا نام تبدیل کر دیا گیا
- 23, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ کا نام ایران کے نام پر رکھا گیا۔اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو ہائی وے کا نام ایران ایونیو رکھ دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو وزارت داخلہ کی جانب سے شاہراہ کا نام ایران کے نام پر رکھنے کی سمری کی منظوری دی۔
منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سی ڈی اے حکام کو خط لکھ دیا۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں۔
تبصرے