عمران خان جیل سے کب تک باہر آ جائیں گے؟

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر

نیوز ٹوڈے :  تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی رواں ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ امید ہے کہ تحریک انصاف کے بانی رواں ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+