پنک مون آج نمودار ہو گا

پنک مون

نیوزٹوڈے :  اسلام آباد: رواں سال کا مکمل پنک مون 24 اپریل کو نظر آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2024 کا مکمل اور پنک مون بدھ کی صبح دنیا کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا۔ گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بج کر 49 منٹ پر نظر آئے گا۔ اس دوران سیارے مریخ اور زحل بھی افق پر نظر آئیں گے۔

گلابی چاند کے دوران زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ بہت کم ہو جاتا ہے اور اس دوران چاند سفید بلب کی طرح چمکتا ہے۔ جسے بغیر کسی ڈیوائس کے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کی ثقافتوں میں پنک مون کی مختلف اہمیت ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+