گندم کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 24, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت کی گندم پالیسی سے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی. گندم کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث سرکاری نرخ سے بھی 800 روپے فی من کمی ہوگئی، گندم 32 سے 35 روپے فی من فروخت ہونے لگی، جب کہ پرانی گندم تاحال 5 ہزار روپے فی من فروخت ہورہی ہے۔
ملک بھر میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہو گیا ہے تاہم حکومت کی خریداری پالیسی میں واضح نہ ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں نئی گندم کی فی من قیمت 700 سے 1000 روپے تک گر گئی ہے۔ حکومت نے گندم کے سرکاری نرخ میں اضافے کے بجائے گزشتہ سال کا ریٹ 3900 روپے فی من مقرر کر دیا، مقامی منڈیوں میں کسانوں سے گندم 3000 سے 3300 روپے میں خریدی جا رہی ہے۔
تبصرے