بلوچستان میں تاریخی پیشرفت ، عوام کے لیئے بڑی خوشخبری

ایئر ایمبولینس سروس

نیوز ٹوڈے:   بلوچستانی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوۓ، بلوچستان حکومت کی جانب سے پہلی  ایئر ایمبولینس سروس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ یہ صوبے بھر میں طبی شعبے میں تاریخی کامیابی  ہے۔ ائیر ایمبولینس کے ذریعے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے کئ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ائیر ایمبولینس سروس کے آغاز کو بلوچستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اپنے دو طیاروں میں سے ایک کو فروخت کرنے کے بجائے، حکومت نے اسے  نازک حالت میں مریضوں کو لے جانے کے لیے اور فوری امداد کی فراہمی کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر کے بڑے اسپتالوں میں فوری منتقلی کی سہولت دستیاب ہو گی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+