دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں پر ہے؟

بڑی لفٹ کا انکشاف

نیوز ٹوڈے:   ہم سب نے لفٹ میں جانے کا تجربہ کیا ہوگا۔ عام طور 8 سے 10 افراد ایک لفٹ میں سوار ہو سکتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں پر ہے؟ دنیا کی سب سے بڑی لفٹ  بھارت میں ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اس کا  سائز ایک فلیٹ کے برابر ہے جس میں بیک وقت 235 افراد باآسانی سما سکتے ہیں۔

اس کا قُل وزن 16 ٹن ہے۔ اسے 9 اسٹیل کیبلز مکمل سپورٹ مہیا کرتے ہیں۔ فن لینڈ کی لفٹ کمپنی  KONE نے اسے ممبئی میں بھارتی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی Jio کی بلڈنگ کیلئے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کی پیمائش 25.78 مربع میٹر ہے اور اس کی شیشے کی دیواریں عمارت کے اندر کا دلکش منظر پیش کرتی ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+