جمہوری ترقی کے لیے ناخوشگوار فیصلے بھی کرنا ہوں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :  وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری ترقی کی گاڑی کو آگے بڑھانے کے لیے غیر مقبول فیصلے کرنا ہوں گے۔شہباز شریف نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن کے نتیجے میں وفاقی حکومت کو منقسم مینڈیٹ ملا، مسائل کے حل کے لیے ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے برادرانہ رشتہ بن گیا ہے، میں دوست اور بھائی کی طرح آپ کی ہر پکار کے لیے تیار ہوں، صوبوں کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، یہ میرا فرض ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں مزید ممالک کے وفود پاکستان آئیں گے، صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے تو سرمایہ کاری آئے گی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی حکومت سے فنڈز نہ ملنے اور نئی ترقیاتی اسکیموں میں حصہ نہ ملنے کی شکایت کی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+