جاوید لطیف کا عمران خان سے متعلق بڑا دعوی

جاوید لطیف

نیوز ٹو ڈے :  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جس طرح پی ٹی آئی کے بانی کی سزائیں معطل کی جا رہی ہیں وہ سہولت کاری ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ پہلے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جو شخص جیل کے اندر ہے وہ ملک کا دشمن ہے، جب آپ فیصلہ کرلیں تو کسی سے بھی مذاکرات کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں کچھ جگہ دینا ہے اور ہم نے بھی کچھ جگہ لینی ہے۔ پاکستان کے اندر سیاسی جماعتوں کے رہنما ملک کے دشمن نہیں، مختلف رہنما جیل جاتے ہیں، جیل بھیجنے والے بھی مذاکرات کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ریاست کو انصاف نہیں مل رہا تو سوچنا ہوگا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔ ریاست اپنے ریاستی اداروں کو انصاف نہیں دے سکی۔ .

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+