برطانوی شہری کا سوئمنگ پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانےکی کوشش

برطانوی شہری

نیوز ٹوڈے :  برطانیہ کے شہر نورویچ سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ ایڈم لوپیز نے 82 فٹ لمبے سوئمنگ پول میں 63 لیپس 35 منٹ اور 24 سیکنڈز میں مکمل کیں۔

ایڈم لوپیز نے یہ فاصلہ موجودہ گینز ورلڈ ریکارڈ سے چار منٹ 30 سیکنڈ کم میں طے کیا۔ تاہم ادارے کی جانب سے ان کی کوششوں کے شواہد کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ایڈم لوپیز نے بتایا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص کے بعد انہوں نے سوئمنگ پول میں ورزش شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہم اپنی زندگی اور صحت کو اہمیت نہیں دیتے اور ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، ہمیں اپنے جسم کا خیال رکھنا چاہیے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+