عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان

عید الاضحیٰ

نیوز ٹوڈے :   ماہرین فلکیات نے عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طا رباح نے کہا ہے کہ رواں ہجری سال 1445 میں ذوالقعدہ کا مہینہ آئندہ جمعرات 9 مئی سے فلکیاتی اعتبار سے شروع ہو گا۔ ذوالقعدہ کے ایام

العربیہ کے مطابق طہ رباح نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہ ذوالقعدہ کا چاند 8 مئی 29 شوال بروز بدھ کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔

ادارہ فلکیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلکیات کے لحاظ سے ذی الحجہ 1445 ہجری کا مہینہ جمعہ 7 جون 2024 کو شروع ہوگا۔ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+