گرمی سےپریشان شہریوں کیلئےاچھی خبر

بارشوں کی پیش گوئی

نیوزٹوڈے:  موسمیاتی ادارے کے مطابق، اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا اور یہ 18 مئی تک جاری رہے گا۔ شہر اور اس کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 17 اور 18 مئی کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب، 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کی توقع کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باوجود، بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی ہے۔ آج جیکب آباد اور دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ حیدرآباد میں 43 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+