ایک ہفتے کے دوران دوسری اہم شخصیت کا انتقال ،سعودی عرب سوگ میں ڈوب گیا

شہزادہ بدر بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز

نیوز ٹوڈے :   وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اتوار کو ممتاز شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ "سعودی عرب کے قومی دن پر ان کا سب سے مقبول گانا ہمیں ہمیشہ اپنے ملک سے ان کی گہری محبت کی یاد دلائے گا۔ جزیرہ نما عرب میں عصری شاعری میں ان کی شراکت واقعی قابل ذکر تھی اور ان کی میراث آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی، "وزیراعظم نے X اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا۔

وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دنیا بھر کے شاعروں کے دلوں میں ان کے الفاظ ہمیشہ گونجتے رہیں گے۔"

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+