اسحاق ڈارایک اور بڑے عہدے پر مقرر
- 29, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: اتوار کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے، "وزیراعظم نے محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے خارجہ امور کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک نائب وزیر اعظم نامزد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی بھی پیپلز پارٹی کی حکومت میں نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
تبصرے