ایک ہفتہ کے دوران پیاز29 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری

قیمتوں میں کمی

نیوزٹوڈَے: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کروانا انتظامیہ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔  

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیاز ۲۹، ٹماٹر ۲۴ اور آلو ۲۲ روپے تک سستے ہوئے ہے۔ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے کی کمی ہوئی ہے، یہ پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ٹیمیں متحرک ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+