ایک سو اسی ملین پاؤنڈ کون پاکستان سے باہر لے کر گیا؟ جاوید لطیف بول پڑے

جاوید لطیف

نیوزٹوڈے:    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دی جاتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے۔  جاوید لطیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اصل چہرہ قوم کو دکھانے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کی بجائے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مسلح گروہ ہے جو طاقت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان سے 180 ملین پاؤنڈ کون لے گیا؟ نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کس نے اور کیوں کیا؟جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف پر پابندی کی وجہ سے ہمیں پارٹی آئین میں ترمیم کرنی پڑی اور جب پابندی ختم ہو جائے تو مجھے اپنی پسند کا لیڈر چننے کا حق ہے۔ ووٹ کو عزت دی جاتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جو ماحول بنایا گیا وہ ووٹر کے لیے آزاد نہیں اور ووٹ کو عزت دیئے بغیر پاکستان کو قوم نہیں بنایا جا سکتا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عالمی اسٹیبلشمنٹ کی گود میں کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر بات کرنا جرم نہیں اور اب تک تو یہی لگتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+