ملک کی آبادی کو کنٹرول کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟

بڑھتی ہوئی آبادی

نیوزٹوڈے:  دنیا کی کل آبادی آٹھ ارب کا ہندسہ عبور کر چکی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ ارب کی آبادی کا تقریباً تین فیصد پاکستانیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان دنیا کے ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جو 2050 تک دنیا کی مجموعی آبادی میں پچاس فیصد اضافہ کرے گا.

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جب تک ہم ملکی آبادی کو موثر طریقے سے کنٹرول نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کے بعد بنگلہ دیش نے آبادی میں اضافے کے مسئلے کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالا اور وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی ہوئی حکومتوں نے بھی اس منصوبے کو جاری رکھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+