’تحریک انصاف کے لوگ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں‘
- 29, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی بانی جیل میں رہیں کیونکہ وہ بانی کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعزاز ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے جو کام کیا اس کا الزام بھی بانی پر لگا دیا گیا۔ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی جیل میں رہیں اور ان کی مقبولیت سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، گنڈا پور حکومت سے مل رہے ہیں، اس وقت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں، سب لیٹ گئے ہیں۔ قوم چند ہفتوں میں یہ سب دیکھ لے گی۔ مذاکرات کے لیے بیٹھیں گے لیکن پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
تبصرے