پنجاب یونیورسٹی کا انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز

نیوز ٹوڈے :   پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کے لیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں سال 2024 کے سیشن میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس میں امیدوار 17 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں لیا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے 25% نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لیے مختص ہیں اور تمام انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+